WordPress ڈیٹا بیس میں خرابی: [Disk full (/tmp/#sql_4a1_0.MAI); waiting for someone to free some space... (errno: 28 "No space left on device")]
SHOW FULL COLUMNS FROM `ur_options`

چارسدہ: عمرزئی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، تین دہشت گرد گرفتار – ٹی این این خبریں
جرائمعوام کی آواز

چارسدہ: عمرزئی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، تین دہشت گرد گرفتار

چارسدہ عمرزئی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے دو راکٹ لانچر گولے، دو کارٹیجز، 18 فٹ پرائما کارڈ اور تقریباً دو کلو بال بیرنگ برآمد ہوئے، جنہیں ممکنہ تخریبی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اسحاق، مثل خان عرف امیر صاحب اور عبیداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ادھر مردان میں تھانہ ہوتی پولیس نے منشیات فروش کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، جہاں ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں منشیات فروش موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف منشیات سمیت مختلف مقدمات درج تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button