خیبر پختونخوا

خواتین وکلا کے مابین آرچری کے مقابلے اختتام پذیر

پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پہلے چیف جسٹس سیٹھ وقار میموریل سپورٹس گالاکے سلسلے میں خواتین وکلاء کے مابین آرچری کےمقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ آرچری مقابلوں میں مریم امان ایڈوکٹ نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈمیڈل حاصل کیا۔قیوم سٹیڈیم میں منعقدہ آرچری کے مقابلوں میں بڑی تعداد میں خواتین وکلاء نے بھرپورشرکت کی،ان مقابلوں کے دوسرے راونڈ میں 15خواتین وکلاء نے کوالیفائی کرلیا۔

ان مقابلوں کے نتائج کے مطابق مریم امان ایڈوکیٹ نے گولڈمیڈل جیت لیا جبکہ ماہین کمال نے سلور اورمیمونہ نے براؤنزمیڈل حاصل کرلیا۔اس موقع پرمریم آمان ایڈوکیٹ اورمیمونہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ وکلاء کے مابین سپورٹس مقابلے منعقد کرانا خوش آئند ہے،ہماری خواتین وکلاء نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیااور خوب انجوائےکیا لیکن آرچری کے مقابلوں میں شرکت کرکے اچھالگا۔

انکا کہنا تھا کہ ڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور مثبت سرگرمیوں کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا بھی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہرکی کہ انشاءاللہ وہ سپورٹس کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button