خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا اسمبلی: مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر نے استعفیٰ دے دیا

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ 

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا نے اپنا استعفی سپیکر مشتاق غنی کو جمع کرا دیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جواب میں ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھا کو  سپیکر آفس میں 7 روز میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے جس کے بعد ہی ان کا استعفی منظور کیا جائے گا۔

سردار نلوٹھا نے استعفے کی وجہ ملک میں مہنگائی اور بدامنی بتائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نااہل حکمرانوں کو اب واپس جانا چاہیے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار نلوٹھا حلقہ پی کے 37 سے منتخب ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button