افغانستانبین الاقوامی

افغانستان، انسانی حقوق کی سرگرم کارکن فریشتہ کوہستانی بھائی سمیت قتل

افغانستان میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن فریشتہ کوہستانی کو بھائی سمیت قتل کر  دیا گیا۔

افغانستان کے صوبہ کپیسا کے ضلع کوہستان میں نامعلوم افراد موٹرسائیکل سواروں نے معروف افغان سماجی کارکن فریشتہ کوہستانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں فریشتہ کوہستانی کے بھائی بھی شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ان کے بھائی بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

افغانستان کے وزارت داخلہ نے انسانی حقوق کی کارکن فریشتہ کوہستانی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنٹس یونٹ نے اس حملے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جلد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز ہی افغانستان کے فری اینڈ فیئر الیکشن کے سربراہ یوسف رشیدی کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب کہ واقعے میں ان کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا تھا۔

اس سے قبل 22 دسمبر کو افغانستان کے معروف صحافی رحمت اللہ نیک زاد کو ان کے گھر کے پاس ہی گولی مار کر اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ قریب کی ایک مسجد کی طرف جا رہے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button