خیبر پختونخواسٹیزن جرنلزم

بونیر انتظامیہ کی جاں بحق خاتون کے ورثاء کے ساتھ 3 لاکھ روپے کی امداد

سی جے عظمت تنہا

بونیر میں ایک طرف اگر بارشوں نے تباہی مچا دی ہے تو دوسری طرف بونیر انتظامیہ، ریسکیو، پولیس اور فلاحی اداروں کا کردار بھی انتہائی مثبت رہا ہے۔

اس ضمن میں حالیہ بارشوں سے انغاپور میں جاں بحق عورت کے لواحقین کو ڈپٹی کمشنر بونیر جناب محمد خالد نے 3 لاکھ روپے کا چیک دیا، ڈپٹی کمشنر بونیر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈگر نے مرحومہ کے گھر جاکر غمزدہ خاندان سے تعزیت بھی کی۔

واضح رہے کہ بونیر میں بارش مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہی جس کی وجہ سے اب تک مختلف واقعات میں کل 4 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی مکانات منہدم ہو چکے ہیں۔

بونیر میں رواں بارش نے تباہی مچا دی ہے، اب تک کل جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہے جبکہ 4 افراد زخمی ہو چکے ہیں، مزید مکانات گرنے اور سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

بارشوں نے سے زیادہ تحصیل چغرزئی کو متاثر کیا جس میں جانی و مالی نقصان سب سے زیادہ ہوا ہے۔ کل کے ناخوشگوار واقعے میں ایک عورت سمیت 2 بچے جاں بحق ہوئے تھے جبکہ تین زخمی تھے جبکہ کئی مکانات اور دوکانیں منہدم اور سڑکیں ویران ہو چکی تھیں۔

مزید مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں گاؤں بازار کوٹ اور گاؤں گمبت میں دو گھر شامل ہیں۔ گانشال سڑک بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو چکی ہے اور علاقے کے دیگر حصوں میں بھی سڑکیں بارش سے متاثر ہو چکی ہیں۔

اس کے علاؤہ گاؤں مٹوانی میں بھی مکانات منہدم ہو چکے ہیں جن میں لوگوں کے کافی نقصانات ہو چکے ہیں جبکہ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ضلعی انتظامیہ، امدادی و سیکیورٹی ادارے اور فلاحی اداروں کے کارندے مقامی افراد کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاسی قیادت بھی مختلف جگہوں پر لوگوں کی داد رسی کے لئے موجود ہے۔

خیال رہے کہ صوابی میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button