خیبر پختونخواسٹیزن جرنلزم

بونیر: مکان پر تودہ گرنے سے چار افراد جاں بحق

 

سٹیزن جرنلسٹ عظمت تنہا 

بونیر کے تحصیل چغرزی کے علاقے ریال الگرام میں مکان پر تودہ گرنے سے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ تودہ گرنے سے گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق رات کے آخری پہر تحصیل چغرزی کے گاؤں ریال کے مضافاتی علاقے الگرام میں پہاڑی تودہ گرنے سے پورا گھر تباہ ہوگیا۔ علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت اب تک چھ افراد ملبے سے نکالے ہیں جن میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو 1122 بونیر اور بونیر پولیس کی ٹیمیں بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ ایک بچے کی لاش کو تھوڑی دیر پہلے نکالا گیاہے۔ ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیموں نے چھ گھنٹے کھڑی محنت کے بعد بچے کو مردہ حالت میں نکالا۔

دوسری جانب پیربابا کے مضافاتی علاقے گوگئی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے ایک غریب شخص کے مکان گرنے اور بچوں کا کھلے اسمان تلے رات گزارنے کی خبر سن کر ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر گدیزی/سلارزی سید حماد حیدررات کے12بجے گوگئی پہنچے اور متاثرہ خاندان کوٹینٹ اورضروری سامان حوالےکیا۔

ڈپٹی کمشنر بونیر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ بارشوں سے لوگوں کے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جمع کریں تاکہ لوگوں کی بروقت موقع کی مناسبت سےٹینٹ ،ضروری سامان اور نقد رقم کے صورت میں داد رسی کی جائے۔

بونیر میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ ادھر تحصیل چغرزی کے گاؤں عالمی بانڈہ میں مکان کا چھت زمین بوس ہونے سے مالک کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان پہنچا ہے۔
گرنے والے مکان میں آٹا پیسنے والی چکی، ویلڈنگ مشین، آرا مشین، چارہ مشین، موٹر ڈیلیمو اور ٹرانسفر موجود تھے جو کہ مکمل طور پر ناکارہ ہوچکے ہیں۔
متاثرہ شخص شاہداللہ ولد عبدالسلام کا کہنا ہے کہ میری روزی روٹی کی کمائی کا یہ واحد ذریعہ تھا وہ بھی اب نہیں رہا لہذا میرا ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے اپیل ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں میرا ساتھ دیں اور میرے ہوئے نقصان کے ازالے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button