خیبر پختونخواسٹیزن جرنلزم

صوابی: مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زیدہ بائی پاس پر موسی بانڈہ میں محمداکبر نامی شخص کے گھر کی چھت بارش کے باعث گرگئی جس میں 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے ملبے سے 5 افراد کی لاشیں جبکہ دو بچوں کو زخمی حالت میں نکالا۔

زخمیوں ابتدائی طبی امداد کے بعد باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button