خیبر پختونخوا

لکی مروت میں ایک اور بچے کی لاش برآمد

لکی مروت میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش مل گئی۔ پولیس کے مطابق سات سالہ اسداللہ کو بیدردی سے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سات سالہ اسداللہ دو دن قبل درہ پیزو میں گھر سے لاپتہ ہوئے تھے، آج درہ پیزو میں گھر کے نزدیک جنگل سے ان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ اسد اللہ کو قتل کرنے کے بعد جنگل میں پھینک دیا گیا تھا اور جنگلی جانوروں نے بھی نوچاہے۔

لواحقین کے مطابق بچے کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے تاہم اس کی تصدیق ابھی ہونا باقی ہے۔

بچے کی لاش ملنے کے بعد اہلیانِ درہ پیزو نے پشاور ٹو کراچی انڈس ہائی بند کردی اور مظاہرین قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

انڈس ہائی وے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں جمع ہوگئی ہے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سے قبل بھی رواں برس مئی کے مہینے میں لکی مروت میں پانچ سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ بچے کے والدین کے مطابق مقتول نویداللہ 11 بجے گھر سے لاپتہ ہوا تھا اور تین بجے لاش قریبی قبرستان سے برآمد ہوئی۔ والدین کے مطابق بچے کو تشدد کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا۔ بچے کے ساتھ ایک ڈنڈا بھی پڑا تھا اور بچے کا ایک ہاتھ اور ایک پیر ٹوٹا ہوا تھا۔

گزشتہ برس بھی لکی مروت میں اغوا ہونے والے بچے کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button