خیبر پختونخوا

صحافی کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، بیٹا جاں بحق

پشاور میں صحافی کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس کا بیٹا جاں بحق اور بیٹی جھلس گئی ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق نجی ٹی وی اب تک کے بیورو چیف عارف یوسفزئی کے گھر میں منگل کی صبح گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس میں انکی بیٹی اور بیٹا جھلس گئے۔

گیس لیکج دھماکے میں عارف یوسفزئی کا بیٹا موسیٰ عارف جاں بحق ہوگیا جبکہ انکی بیٹی کو تشویشناک حالت میں برن سنٹرحیات آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں کی عمریں 10 اور 13 سال کے درمیان ہے۔ عارف یوسفزئی کا بنیادی تعلق ضلع صوابی سے ہے اور پشاور میں رہائش پذیر ہے۔

اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی محمود کی ہدایت پر معاون خصوصی کامران بنگش نے عارف یوسفزئی کے گھر آئے اور ان سے تعزیت کی۔
انہوں نے واقعے میں عارف یوسفزئی کے بیٹے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button