خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کا ایک اور ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق، تعداد 12 ہو گئی

خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں اس وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نصیر حیدر غازی کورونا سے وفات پاگئے ہیں، ڈاکٹر نصیر غازی حیدر ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے، حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوشہرہ، چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر اعظم جاں بحق

خیبر پختونخوا، کورونا وائرس سے تیسری نرس جاں بحق

50 روپے فیس لینے والے ڈاکٹر پھاگ چند بھی کورونا وائرس سے چل بسے

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 17 جون کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں اینیستھیزیا ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر عباس طارق کورونا سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ ملک بھر خصوصاً خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے، صوبائی دارالحکومت پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر آج دوپہر بارہ بجے سے فیز فور حیات آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں رواں مہینے کو ہی سعودی عرب میں ایک ہفتہ کے دوران دو پاکستانی ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں طبی علے کے 22 سو سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے 40 سے زائد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button