خیبر پختونخوا

تیمرگرہ تا چترال شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے مسافروں کو مشکلات درپیش

تیمرگرہ تا چترال براستہ ثمرباغ جندول اہم شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق سابق حکومت کے بعد موجودہ حکومت میں بھی روڈ پر کوئی کام نہ ہوسکا۔ مقامی لوگوں نے منتخب ممبران اور صوبائی حکومت سے شاہراہ کی پختگی کا مطالبہ کردیا۔ ضلع دیر لوئر کا اہم شاہراہ جندول باجوڑ اور دیر بالا و چترال کو ضلع دیر لوئر سے ملاتا ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ مذکورہ راستہ سیاحتی علاقوں شاہی بنشاہی اور درہ مسکینی تک بھی جاتا ہے مگر بدقسمتی سے یہ شاہراہ کافی عرصہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہے ۔مذکورہ شاہراہ کی خرابی کے حوالہ سے رابطہ کرنے پر منتخب ممبر قومی اسمبلی جنرل سیکرٹری تھریک انصاف ملاکنڈ ریجن و پارلیمانی سیکرٹری نجکاری محمد بشیر خان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شاہراہ کی پختگی اور شاہی بنشاہی کو سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے فنڈ منظور ہوچکا ہے بہت جلد ٹینڈر کے بعد مذکورہ شاہراہ کی تعمیر پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ وفاقی حکومت کا نمائندہ ہے اس لئے انہوں نے زیادہ تر فنڈ وفاقی محکموں واپڈا اور سوئی گیس کو دیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پختگی روڈ ،پی سی سی اور واٹر سپلائی سمیت دیگر محکموں کو بھی وقت آنے پر فنڈ دینگے اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔

عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ضلع میں ایم این اینڈ آر ڈپارٹمنٹ موجود ہے اس لئے وہاں سے فنڈ مختص کر کے کم از کم روڈ میں پڑے بڑے کھڈوں پر ٹانکے لگائی جائے تاکہ مسافروں اور گاڑی مالکان کو نقصان نہ ہوں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button