خیبر پختونخوا

کارخانوں مارکیٹ میں بھی ‘نو ماسک نو انٹری’ کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری دفاتر میں نو ماسک نو انٹری کی پالیسی کے اعلان کے بعد کارخانوں مارکیٹ میں بھی اسی حکمت عملی پر عملدرآمد کا اعلان کر دیا گیا۔

تاجران کے صدر فخرعالم نے تمام دوکانداروں کو خبردار کیا ہے کہ دوکان میں ماسک کے بغیر کسی شخص کو اندر داخل نہیں ہونے دیں گے، ماسک کے علاوہ کسی گاہک پر سامان بیچنا منع ہے۔

جمعرات کے دن فخرعالم آفریدی نے تمام مارکیٹوں میں بروشر بینر تقسیم کئے جن پر ہدایت درج تھے کہ کسی بھی شخص کو مارکیٹ میں سامان خریدنے کی اجازت نہیں ہو گی، ماسک کے بغیر شخص کو گرفتار کیا جائے گا اور ان پر جرمانہ عائد ہو گا اس لئے اس کارخیر میں تمام دوکانداران اور عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کرونا کو مل کر شکست دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہدایت کے مطابق اس sop پر عمل کر کے اچھا شہری ہونے کے ثبوت پیش کریں گے اور کرونا کو اس ہدایت کے مطابق شکست دیں گے۔

یاد رہے کہ 5 جون کو خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری دفاتر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنانے کیلئے سرکاری دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ماسک کے بغیر سرکاری دفاتر میں کسی بھی کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اعلامیے میں سرکاری محکموں کو نو ماسک نو انٹری کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button