خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں خاتون سمیت مزید تین اراکین اسمبلی میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیبر پختونخوا کے مزید تین ارکین اسمبلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

تورغر سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے لائق محمد خان کے مطابق انہوں نے طبیعت خراب ہونے  پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ  مثبت  آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے احمد شہر یار کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب دونوں قرنطینہ میں ہیں۔

مانسہرہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ایم پی اے بابر سلیم سواتی نے بتایا کہ ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی  تھیں لیکن ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا جس کے بعد خود کو گھر پر قرنطینہ کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی خاتون رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

سمیرا شمس نے علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا اور ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button