خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں سیاحت کھولنے کیلئے ایس او پیز منظور

خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحت کا شعبہ کھولنے کے لئے ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے۔ مشیراطلاعات اجمل وزیرنے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں سیاحت کا شعبہ کھولنے کیلئے ایس او پیز منظور کرلی ہے جس تحت سیاحت کا شعبہ کھول رہے ہیں۔
اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر عملدآمد نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی کیا جائے گی۔
اس سلسلے میں عوام اور تاجروں کا تعاون بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلے بنائی گئی ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے والوں کیخلاف الیکشن لیا جائیگا اور خلاف ورزی کرنے والے سیکٹر کو بند کردیں گے۔
یاد رہے کہ یکم جون کو وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران ملک میں سیاحت کا شعبہ کھولنے کا عندیہ دیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ دیگر کاروباری شعبوں کی طرح لاک ڈاؤن کے سبب بند ہونے والے سیاحتی شعبے کو ایس او پیز کے تحت دوبارہ کھولا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button