خیبر پختونخوا

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی کھولنے کی تیاری شروع

خیبرپختونخواکے سب سے بڑے سرکاری لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی اوپی ڈی کھولنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ چیرمین بی او جی کی جانب سے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان خان کو اس ضمن میں ٹاسک حوالے کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے تمام شعبوں سے سفارشات طلب کرلی گئی ہے۔ ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق ممکنہ طوراگلے ہفتے سے او پی ڈی بحال کرینگے، پہلےمرحلے میں انتہائی ضروری شعبوں کو شروع کیاجائےگا جبکہ کوروناسےمتعلق مریضوں کی سکریننگ کھلی فضاءمیں ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا علامات نہ ہونے کی صورت میں اوپی ڈی میں داخلے کی اجازت ہوگی، اور اوپی ڈی میں محدود تعداد میں مریضوں کا چیک اپ ہوگا۔ ترجمان کے مطابق سماجی فاصلے سمیت تمام ایس او پیزپرسختی سے عمل ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ ہسپتالوں کی اوپی ڈیزبندش کےباعث مریضوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے جس کی وجہ سے ایل آر ایچ کی او پی ڈی کو کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند کردیا گیا تھا۔ دو روز قبل لوئردیر میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے تمام جنرل او پی ڈیز 68دن بند ہونے کے بعد دوبارہ مریضوں کے معائنے کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button