خیبر پختونخوا

سوات, بریکوٹ برساتی نالے میں طغیانی، باپ بیٹے سمیت چار افراد بہہ گئے

سوات کی تحصیل بریکوٹ میں برساتی نالے میں طغیانی کے باعث متعدد مکانات اور چار افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئےجن میں تین افراد کی نعشیں نکالی گئی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق برساتی نالی میں طغیانی ایلم کی پہاڑی پر آسمانی بجلی گرنے کے باعث آئی ہے جس نے آس پاس کے علاقوں میں تباہی مچا دی ہے

ریسکیو 1122 کے مطابق سیلابی ریلے کی اطلاع کیساتھ ہی آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور اب تک تین افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہے جن میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق علاقہ میں نقصانات اور دیگر لاپتہ افراد کے حوالے سے معلومات اکٹھے کئے جارہے ہیں تاکہ نقصانات کا صحیح اندازہ ہوسکیں، سیلاب کی اطلاع کے بعد بڑ ی تعداد میں مقامی لوگ بھی اکھٹے ہوئے ہیں اور امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button