خیبر پختونخوا

مردان، زبانی تکرار پر ایک شخص قتل، ماں کمسن بیٹے سمیت زخمی

مردان میں معمولی تکرار پر ایک شخص کو قتل جبکہ ایک خاتون کو کمسن بیٹے سمیت زخمی کر دیا گیا۔

تھانہ لوندخوڑ پولیس کے مطابق امتیاز علی ولد اصیل خان سکنہ لوندخوڑ جنگہ نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پڑوسیوں بہار گل اور راج ولی کے درمیان کسی بات پر زبانی تکرار ہوئی جس کے دوران راج ولی اور اس کے والد دوست محمد ولد سید مولا جان نے اندھادھند فائرنگ کی جس کے دوران میرا بھائی آیاز، جو کہ فریقین کے درمیان بیچ بچاؤ کرا رہا تھا، لگ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ زوجہ بہار گل اور اس کا کمسن بچہ سنان لگ کرشدید زخمی ہوگئے۔

ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button