مردان میں کورونا سے دو مزید جاں بحق، اموات کی تعداد 22 ہو گئی
کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مردان میں مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے جس کے ساتھ جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے قائم آئسولیشن وارڈز میں زیرعلاج دو مریض وسیم ولد عبدالروف سکنہ نورمن خیل مردان اور سید احمد شاہ ولد عنایت شاہ سکنہ کس کورونہ مردان کرونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
‘ایچ آئی وی ایڈز کی طرح شاید کورونا بھی کبھی ختم نہ ہو’
علی وزیر کے منظور پشتین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق
ضلعی کنٹرول روم کے مطابق مزید ایک شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 68 افرادکے ٹیسٹ نیگٹیو موصول ہوئے، ضلع میں اب تک 297 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، 22 افرادجاں بحق جبکہ 209 افراد سے لئے گئے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں، اسی طرح قرنطینہ سنٹر میں 3 جبکہ آئسولیشن وارڈز میں 53 افراد زیرعلاج ہیں۔
یاد رہے کہ 12 مئی کو مردان میں وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق ہونے سے ضلع میں کورونا سے اموات کی تعداد 19 ہو گئی تھی۔