قبائلی اضلاع

باجوڑ میں پختونخوا ریڈیو نے ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا آغاز کردیا

اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی باجوڑ حبیب اللہ وزیر نے کہاہے کہ باجوڑ کے بازاروں میں سرکاری نرخناموں سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 91.1 کے ایک گھنٹہ آزمائشی نشریات میں بحیثیت مہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شورش زدہ باجوڑ میں ایف ایم ریڈیو کا قیام خوش آئند قرار

اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی حبیب اللہ وزیر نے آزمائشی پروگرام میں سب ڈویژن ناوگئی کے سامعین کی جانب سے ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجے گئے سوالات اور شکایت کے جوابات دیئے۔

اس موقع پر اے سی ناوگئی نے کہاکہ سرکاری نرخ ناموں سے تجاوز کرنے والے چاہے دکاندار ہو یا ٹرانسپورٹ والے ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے لائیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور ہمیں اس پر خوشی ہوتی ہے جب کسی کا مسئلہ حل کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button