خیبر پختونخوا

نوشہرہ، گندم کٹائی پر زبانی تکرار، سالے نے بہنوئی، بہنوئی نے سالے کو قتل کردیا

نوشہرہ میں رسالپور گندم کی کٹائی پر زبانی تکرار دوہرے قتل کا باعث بن گئی۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق رسالپور میں گندم کی کٹائی پر معمولی تکرار کے دوران طیش میں آ کر بہنوئی نے سالے کو اور سالے نے بہنوئی کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا، فائرنگ سے ایک شدید زخمی بھی ہوا۔

پولیس کے مطابق ریسکیو 1122 نے جاں بحق اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں، تھانہ رسالپور میں مقدمات درج جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب تھانہ نوشہرہ کلاں کی حدود میں واقع مسلم بازار میں یونس پلازہ میں نامعلوم چور کئی دکانوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور کپڑے سمیت دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ نوشہرہ کلاں کی حدود میں واقع مسلم بازار میں نامعلوم چوروں نے یونس پراچہ پلازہ میں ٹیلر ماسٹر ندیم حسین ولد غزن خان کی دوکان کا تالہ توڑ کر ان سے بغیر سلائی کے درجنوں قیمتی سوٹ لے گئے، اسی یونس پلازہ میں واقع تندور والے سے ایک لاکھ روپے کی نقدی کاج اور لاک کی دکان سے ایک عدد بیٹری اور گلزار کلاتھ ہاؤس کے مالک ظفر سے بھی کئی تھان قیمتی کپڑا لے کر فرار ہو گئے ہیں۔

نوشہرہ کلاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ ایک ہی رات میں کئی دوکانوں کو نامعلوم چوروں کے ہاتھوں لوٹنے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button