خیبر پختونخوا

ہنگو میں کورونا کے 18 مزید کیس رپورٹ، اورکزئی میں 4 مریض صحت یاب

ہنگو میں کورونا وائرس کے مزید 18 کیسز پازیٹیو آگئے، ڈی اے ڈی سی عرفان محسود کے مطابق دو خواتین سمیت 18 افراد گزشتہ روز دوحہ قطر سے آئے تھے جن میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہنگو میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی، ڈی سی کے مطابق ہنگو میں 14 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ڈی سی نے کہا کہ ہنگو میں اندورنی طور پر کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں آیا لیکن خلیجی ممالک سے آنے والے افراد کی وجہ سے ہم پر بوجھ پڑیگا کیونکہ ان میں پازیٹیو مریضوں کا شرح زیادہ ہے۔

دوسری جانب ضلع اورکزئی میں کورونا وائرس کے مذید 4 مریض صحت یاب ہوگئے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر کے مطابق ضلع اورکزئی میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ اورکزئی میں 10 کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 9 ریکور اور ایک کا کیس پازیٹیو ہے، 152 مشتبہ مریضوں میں سے 133 کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے ہیں جبکہ 9 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button