خیبر پختونخوا

پشاور ہائی کورٹ سوات بینچ کے 7 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق

پشاور ہائیکورٹ سوات بینچ کے 7 ملازمین کورونا وائرس کے شکار ہوگئے، بینچ 72 گھنٹے کے لیے سیل کردی گئی۔
ترجمان پشاور ہائیکورٹ نے سوات بینچ کے 7 ملازمین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیسزسامنے آنے کے بعد متعلقہ برانچ کو سیل کردیا گیا ہے۔
ترجمان ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ایک ملازم میں کورونا کی تصدیق پر دیگر کے ٹیسٹ کرائے گئے، مزید ٹیسٹ کرانے پر7اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کوروناوائرس کے شکار ملازمین نے خود کو قرنطنیہ کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ کے دیگر عملے کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ عالمی وبا سے ملک میں تقریباً تمام شعبوں کے ملازمین متاثر ہیں جن میں پولیس، صحافت اور عدالت بھی شامل ہیں، تمام متاثرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 514 ہوگئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 22237 ہو گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button