خیبر پختونخوا

بنوں سے کورونا وائرس کا پہلا، سوات سے چوتھا کیس رپورٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کورونا وائرس کا پہلا جبکہ سوات سے چوتھا کیس سامنے آ گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ضلع بنوں کے علاقہ مندیو میں سید نواز نامی ایک 74 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب سوات سے کورونا کیس کا چوتھا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

سیدو ہسپتال کے ترجمان کے مطابق اوڈیگرام میں کراچی سے آئے نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں اب تک 42 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 33 نیگیٹیو اور چار پازیٹیو ہیں جبکہ باقی کے ریزلٹ آنا باقی ہیں۔

بیان کے مطابق تمام متاثرہ افراد کی ٹریول ہیسٹری ہے، سوات میں اپنا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1650 ہو گئی جبکہ وائرس سے 21 افراد جاں بحق اور 28 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

قبل ازیں آج ہی کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 5 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد ملک بھرمیں وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17 تک جاپہنچی۔

وفاقی وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1650 ہوگئی جن میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے، پنجاب میں 618، سندھ میں 508، بلوچستان میں 144، خیبر پختونخوا میں 200، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51 جب کہ آزاد کشمیر 6 میں مریض زیر علاج ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button