خیبر پختونخوا

خیبر، نوشہرہ اور مردان میں چھت گرنے کے واقعات میں 2 بچے جاں بحق

ضلع نوشہرہ کے علاقہ خٹ کلے تالاب کورونہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ والدین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ خٹ کلے خورد محلہ تالاب کورونہ میں شیبر خان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کرایہ کے مکان موجود تھا کہ صبح چار بجے کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں شیبر خان کا 10سالہ بیٹا زرداد اور 6 سالہ بیٹی ریشماں موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ شیبر خان اور ان کی بیوی سعدیہ ،اور دیگر بچے محمد، آرباز، الیاس، گل نذیرہ، نکلس اور فرہاد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کی جبکہ متاثرہ خاندان کو 6 لاکھ روپے کے دو امدادی چیکس بھی دیئے۔

دوسری جان مردان  کی تحصیل تخت بھائی کندغار گرڈسٹیشن کالونی میں یوسف نامی شخص کے مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ماں اپنے دونوں بچوں سمیت ملبے تلے دب گئی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی شروع کی اور خاتون اور اس کے دونوں بچوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا۔

زخمی ہونے والوں میں 30 سالہ زوجہ یوسف اور اس کے 2 بچے 8 سالہ عطاء اللہ اور 6 سالہ نادیہ شامل ہیں جنہیں ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تخت بھائی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ادھر قبائلی ضلع خیبر کے علاوے ملاگوری لوڑہ مینہ نالئی کلی میں کمرے کی چھت گرنے سے قاسم نامی شخص کی بیٹی زخمی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ 5 مارچ کو چکدرہ میں باراتی گاڑی کے بریک فیل ہونے جبکہ کراچی میں عمارت گرنے سے 17 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button