قبائلی اضلاع

پاک فوج کی ایک غریب طالبعلم کو کیڈٹ کالج وانا میں داخلے کیلئے نقد امداد

آئی جی ایف سی ساؤتھ نے ایک غریب طالبعلم کو کیڈٹ کالج وانا میں داخلے کیلئے نقد امداد دی ہے۔

جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکتوئی سے تعلق رکھنے والے محمد اویس ولد میاں والی خان کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے، والد ایف سی سے ریٹائرڈ ہیں اور چنگ چی رکشہ چلا کر اپنی گھریلو ضرویات اور بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کررہے ہیں۔

محمد اویس نے حالیہ کئی کیڈٹ کالیجز کے امتحانات پاس کیے تاہم غربت کی وجہ سے وہ ان کالجز کی داخلہ فیس جمع کرنے کی استطاعت نہیں رکتھے تھے جس پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل اظہر اقبال عباسی کی طرف سے سیکٹر کمانڈر ٹانک بریگیڈئیر نیک نام بیگ نے محمد اویس کے کیڈٹ کالج وانا میں داخلہ اخراجات کیلئے انہیں نقد امداد دی۔

اس موقع پر محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ریجنل کوآرڈینیٹر انیل زیب محسود بھی موجود تھے۔

محمد اویس کے والد میاں والی اور ماوا کے ریجنل کوآرڈینیٹر انیل زیب محسود نے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل اظہر اقبال عباسی اور سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر نیک نام محمد بیگ کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئی جی ایف سی میجر جنرل اظہر اقبال عباسی کی جانب سے جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ سے تعلق رکھنے والے بارودی مواد سے متاثرہ نوجوان اختیار محسود کو چنگ چی رکشے کا تحفہ دیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button