خیبر پختونخوا

ایک اور دن، ایک اور بچہ جنسی درندگی کا شکار

نوشہرہ میں جنسی زیادتی کے بعد عوض نور کے قتل کے بعد بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہی دیکھنے کو ملتا ہے اور آج ایک اور بچے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مصری بانڈہ پولیس کے ساتھ درج رپورٹ کے مطابق آج صبح دس سالہ جلال گھر کے قریب ایندھن کے لئے لکڑیان جمع کر رہا تھا کہ اس دوران علاقے کے چالیس سالہ ملزم اخترعلی انہیں ورغلا پھسلا کر قریب جھاڑیوں میں لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے گھر آنے کے بعد بچے نے انہیں خود واقعے کے بارے میں بتایا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا اور متاثرہ بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا جہاں پر بچے کا میڈیکل کروایا گیا ہے۔ پ نوشہرہ میں گزشتہ دو ماہ کے اندر جنسی درندگی کے پے درپے واقعات سے شہریوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے۔ زیادہ تر کیسز میں  واقعات کے چند ہی گھنٹوں کے اندر ملزمان کو پکڑ لیا جاتا ہیں مگر واقعات میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہی ہوتا جارہا ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button