خیبر پختونخوا

تفتان میں قرنطینہ کے بعد خیبر پختونخوا آنے والے 15 زائرین ’غائب‘

ایران سے آئے ہوئے خیبر پختونخوا کے 34 زائرین، جن کو پہلے تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور اس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیا گیا تھا، میں سے 15 افراد کے مبینہ طور پر غائب ہوجانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ باقی 19 افراد کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دوبارہ قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ایران سے آنے والے چار ہزار زائرین کو واپسی پر تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، جس کے بعد ان کو متعلقہ صوبوں کے حوالے کیا گیا تھا، جن میں سے 34 کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔

ذرائع کے مطابق جب ان افراد کو خیبرپختونخوا لایا جارہا تھا تو 34 میں سے 15 افراد مبینہ طور پر راستے میں یا یہاں پہنچ کر محکمہ صحت کے اہلکاروں سے غائب ہوگئے۔ تفصیلات کے لئے ہائپر لنک پر کلک کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button