خیبر پختونخوا

نوشہرہ او خیبر سے 6 مزید پولیو کیسز کی تصدیق

خیبرپختونخوا، نئے ضم شدہ اضلاع اور پنجاب سے پولیو کے مزید چھ  کیسز سامنے آئے ہیں جس سے رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی۔

انسداد پولیو کے لئے نیشنل ایمرجنسی سنٹر کے مطابق نئے کیسز میں چار قبائلی ضلع خیبر جبکہ ایک ایک نوشہرہ اور پنجاب کے شہر راولپنڈی سے سامنے آئے ہیں اور ان تمام بچوں کی عمریں 13 سے 31 مہینوں کے درمیان ہیں جن میں چار لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔ نوشہرہ میں پولیو سے متاثر ہونے والا بچے کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے جو کہ مہاجر کیمپ میں مقیم ہے۔

انسداد پولیو سنٹر کے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثر ہوئے بچوں سے نمونے جنوری کے مہینے میں لئے گئے اور ان میں پولیو وائرس کی موجودگی کے ٹیسٹس مثبت آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان سب کو کبھی بھی پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے ہیں۔

نئے کسیز کے ساتھ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 23 ہوگئی ہیں جن میں 15 کا تعلق خیبرپختونخوا، پانچ سندھ، دو بلوچستان اور ایک سندھ سے ہیں

واضح رہیں کہ 2015 کے بعد ملک میں پولیو کیسز میں واضح کمی کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ بہت جلد پاکستان سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا لیکن پچھلے دو سال سے ان کیسز میں ایک بار پھر ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پچھلے سال یہ تعداد 146 تک پہنچ گئی تھی جبکہ رواں برس بھی کیسز تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button