خیبر پختونخوا

پشاور: کبوتروں کے تنازعہ پر تین بھائی قتل

 

پشاورکےعلاقہ ڈھیری باغبانان میں کبوتروں کے تنازع پرفائرنگ کے نتیجے میں تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود ڈھیری باغبانان میں فریق اول کامران اور فریق دوم اسحاق عرف ماموتے کے مابین مبینہ طور پر زبانی تکرار پر جھگڑا ہوا، جس پر فریق اول صدیق اپنے بھائیوں وسیم اور وقاص کے ہمراہ گلہ کرنے فریق دوم کے گھرگیا جہاں فریق دوم اسحاق عرف ماموتے نے اپنے بیٹوں سمیت فریق اول پر فائرنگ کردی جس سے صدیق، وسیم اور وقاص پسران اسلم جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے مقتولین کے ماموں کامران ملک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ملزمان گھر بار چھوڑکرفرارہو گئے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button