ٹی این این کی خبر پر ایکشن، صحت کی ٹیموں کا عشیری درہ الماس کا دورہ
دیربالا کی انتظامیہ نے ریڈیو ٹی این این کی خبر پر ایکشن لے لیا، محکمہ صحت دیربالا کی ٹیمیں عشیری درہ الماس میں ہیپاٹائٹس سے متاثر علاقے کو پہنچ گئیں۔
ڈپٹی ڈی ایج او ڈاکٹر نذر محمد، ڈاکٹر ریاض اللہ اور ڈیٹا رپورٹنگ آفیسر جاں عالم نے ہیپاٹائٹس سے متاثر مریضوں کا معائنہ کیا اور علاقے کا پانی چیک کیا۔
ڈاکٹر نذر محمد اور ڈاکٹر ریاض اللہ نے متاثرہ مریضوں اور علاقے کے مقامی افراد کو ہدایات کی کہ پانی ابال کر پئیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اس موقع پر متاثر مریضوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا گیا اور ان کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
واضح رہے کہ دیربالا کے علاقہ عشیری درہ الماس میں ہیپاٹائٹس ای نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے جہاں ایک مہینے میں ساٹھ سے زائد مریضوں میں ہیپاٹائٹس ای پایا گیا۔ مریضوں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں۔
مقامی افراد نے محکمہ صحت اور صوبائی حکومت سے امدادی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا اور ان کے اس مطالبے کو ٹی این این نے اجاگر کیا تھا جس پر آج ایکشن لے لیا گیا ہے۔