خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.2 شدت زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگ خوف زدہ ہوگئے۔

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.2 ریکارڈ ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 181 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکشن ریجن افغانستان تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتر، گھروں اور مارکیٹوں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی بھی جانب سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button