کیا خیبر پختونخوا میں پہلے کوئی وزیر تعلیم میٹرک پاس رہے تھے؟
خیبر پختونخوا حکومت نے دو روز صوبائی کابینہ میں کچھ وزارتوں کے وزرا کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئے وزرا میں وزیر تعلیم کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور میٹرک پاس اکبر ایوب خان کو نیا وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے جن کے بارے میں سوشل اور مین سٹریم میڈیا پر بحث مباحثے بھی جاری ہیں۔
ایک جانب اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ تعلیم کی وزارت ایک میٹرک پاس وزیر کو دینا سمجھ سے بالاتر ہے لیکن دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی اس انتخاب کا دفاع کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وزیر تعلیم میٹرک پاس ضرور ہیں لیکن ان کی انگلش بہت اچھی ہے اور جو لوگ بیرونی ممالک سے تعلیم کے شعبے میں پیسہ لگانا چاہتے ہیں ان کے ساتھ وہ اچھی انگریزی میں بات کر سکیں گے۔
اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: معلومات کے مطابق ضیا اللہ بنگش پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر ڈگری کر چکے ہیں۔