صحت

پشاور میں مریض کا بغیر سینہ چاک کیے دل کا کامیاب آپریشن

خیبر پختونخوا میں امراض قلب کے سرکاری ہسپتال پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی( پی آئی سی) میں بڑوں کے بعد بچوں کا بھی بغیر سینہ چاک کیے دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔

ترجمان پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی رفعت انجم کے مطابق خیبر پختونخوا میں پہلی بار اپنی نوعیت کا کامیاب آپریشن پی آئی سی میں کیا گیا جس میں 17 سالہ مریض کے دل کا والو بغیر کٹ لگائے تبدیل کر دیا گیا۔

پیڈز کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز کے مطابق اس سے قبل مریض کے دل کی 3 سرجریز پاکستان اور انڈیا کے مختلف ہسپتالوں میں ہوچکی تھیں، ان سرجریز کے بعد بچے کے پھیپھڑوں کو خون دینے والے والو نے کام چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مریض کے دل کے والوو کو تبدیل کرنے کے لیے اوپن ہارٹ اور بغیر کٹ سرجری کے آپشن موجود تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریض کی اوپن ہارٹ سرجری میں رسک زیادہ تھا تاہم اس کے باوجود اپنی نوعیت کے پہلے آپریشن میں کامیاب ہوگئے جبکہ بغیر کٹ سرجری میں پی آئی سی، لیڈی ریڈنگ ہسپتال، برطانیہ اور متحدہ عرب امارت سے آئے پاکستان کے نامور پیڈز کارڈیالوجسٹ نے حصہ لیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button