تعلیم

پشاور: ایٹا نے انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا

آفتاب مہمند

ایٹا نے خیبر پختونخو کے انجنیئرنگ یونیورسٹیز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں سیف اللہ امتیاز نے 99 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ایٹا کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق عبدالاحد نے 96 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ معاذ بن عامر نے 94 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نتائج کے مطابق ٹاپ 10 میں محمد، شیریار حسین، مریم فاطمہ، ام حبیبہ ملک، حفصہ مشتاق، محمد ارقم وحید، حسام صفدر خان اور ابیہہ حسین شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں صوبہ بھر سے کل 4579 طلبہ نے حصہ لیا تھا جن میں 3642 طلبہ کامیاب قرار پائے گئے۔ نتائج کے مطابق صرف 11 طلبہ 90 سے زائد نمبرز لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اسی طرح
ٹیسٹ میں 937 طلبہ 33 نمبر بھی نہیں لے سکے، مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 79.54 فیصد رہا۔

ایٹا کی انٹری ٹیسٹ کے لیے پشاور سمیت صوبے بھر میں مختلف امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔

انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ 6 اگست کو منعقد کیا جائے گا جس کے لئے ایٹا کی جانب سے رجسٹریشن کا عمل 31 جولائی تک جاری رہے گا۔

پشاور کے انجنئیرنگ یونیورسٹی، سیکاس یونیورسٹی، سرحد، قرطبہ، ابیٹ آباد کی کامسیٹس یونیورسٹی سمیت انجینئرنگ کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منعقدہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر داخلے ملیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button