تعلیم

اسلامیہ کالج میں ملازمین کی تنخواہوں کے لیے فنڈز کم پڑگئے

تاریخی درسگارہ اسلامیہ کالج پشاور میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے پاس عیدالاضحٰی سے پہلے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے فنڈز کم پڑگئے۔

وائس چانسلر اسلامیہ کالج ڈاکٹر گل مجید خان کی جانب سے سیکرٹری محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے اسلامیہ کالج مالی بحران کی زد میں ہے، سابقہ صوبائی کابینہ نے کالج کے لیے 200 ملین روپے مالی امداد کی منظور دی تھی لیکن مذکورہ رقم میں 97 ملین روپے تاحال ادا نہیں کئے گئے۔

ان کے مطابق فنڈ ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے جامعہ مالی مشکلات کا شکار ہے اور جامعہ کے پاس ملازمین کی جون اور جولائی کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے پیسے نہیں۔

دوسری جانب 29 جون عیدالاضحٰی سے قبل تنخواہیں جاری نہ کرنے سے ملازمین میں بے چینی پھیلی ہے، ملازمین کا کہنا ہے کہ جامعہ کے امور چلانے اور مشکلات سے نکالنے کے لیے پہلے سے منظور 97 ملین روپے اور 233 ملین روپے کی اضافی گرانٹ جاری کی جائے تاکہ جامعہ مالی بحران سے نکل سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button