جرائم

باجوڑ میں گاڑی پر بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق

 

باجوڑ کے تحصیل خار میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ آج صبح مامینزو میں سبز علی خان کی گاڑی پر ہوا ہے جس کے نتیجے میں سبزعلی خان جاں بحق ہوگئے۔

دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی افراد کے مطابق دھماکہ نہایت شدید تھا جس کے باعث گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ ایس ایچ او نیاز خان کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یاد رہے گزشتہ مہینے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر بھی خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ اکاخیل درس جماعت چیک پوسٹ پر ہوا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری موٹر گاڑی سکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار محمد اسرار، سپاہی افتخار اور سپاہی شفیق زخمی ہوئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button