جرائم

تیراہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ، تین اہلکار زخمی

 

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ اکاخیل درس جماعت چیک پوسٹ پر ہوا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری موٹر گاڑی سکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار محمد اسرار، سپاہی افتخار اور سپاہی شفیق زخمی ہوئے۔

زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

دوسری جانب ضلع خیبر باڑہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں لاس ناٸک امیر زادہ زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاس نائیک امیر زادہ گزشتہ شب نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

زخمی اہلکار کو پشاور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button