جرائم

شانگلہ میں جیپ کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق، باجوڑ میں فائرنگ سے 3 افراد قتل

شانگلہ کے علاقے تحصیل چکیسر میں جیپ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان رسول خان شریف کے مطابق جمعرات کو شانگلہ کے تحصیل چکیسر کے علاقے یونیال سے لین سوک جانے والی پوٹو ہار جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے جن میں سے ایک ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال الپوری میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جیپ میں 9 مسافر سوار تھے، 4 زخمیوں کو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے، جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

باجوڑ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

ادھر باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی رہنما حاجی نجیب اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تحصیل لوئی ماموند کے علاقے ملنگی میں گاڑی گو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button