جرائم

خیبر میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا میجر جاں بحق

 

ضلع خیبرجمرود میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر میاں عبد اللہ جاں بحق ہوگیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات، سیکیورٹی فورسز نے خیبر ڈسٹرکٹ کے علاقے شکاس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا۔

دہشت گردوں کے فرار کے راستوں کو کاٹنے کے لیے ناکہ بندیوں کے قیام کا کام جاری تھا کہ دہشت گردوں کی ایک جماعت کو میجر عبداللہ نے دیکھا جو آگے سے آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں میجر میاں عبداللہ شاہ (عمر 33 سال، ساکن کوہاٹ) جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تین دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب تحصیل باڑہ کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ میدان بر قمبر خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل باڑہ کے دور آفتادہ وادئ تیراہ قوم برقمبرخیل کے علاقہ غلبئی میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار اجمل خان ولد عمبرا خان کو کرکٹ گراؤنڈ سے اٹھایا اور نامعلوم مقام کو منتقل کر دیا۔

بعد ازاں پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے  قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق اہلکار کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پشاور منتقل کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button