جرائم

تور غر، چارسدہ موٹروے پر حادثات، خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع تور غر میں مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع تور غر میں شگئے سے گاؤں کالش جانے والی مسافر جیپ، جس میں کراچی سے آنے والے مہمان سوارتھے، ایک خطرناک موڑ پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ایبٹ آباد اور بٹگرام کے ہسپتالوں کو منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب کوہاٹ سے ہنزہ جانے والے سیاحوں کی گاڑی کو چارسدہ موٹر وے پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں  دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے گاڑی موٹروے کی دوسرے سائیڈ میں جاگری جس سے دو افراد شہزاد اور ذیشان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button