کھیل

جنوبی وزیرستان کے کم عمر مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کے ہیمانشو کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

نعمان محسود نے 30 سیکنڈز میں 32 کیپ اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا، اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھارتی کھلاڑی ہیمانشو نے 30 سیکنڈز میں 28 کیپ اپس کئے تھے۔

پاکستانی مارشل آرٹسٹ نعمان محسود کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے جبکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعہ نعمان محسود کی ریکارڈ کی تصدیق کی ہے۔

ٹی این این سے بات کرتے ہوئے کم عمر مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے اسے اہم کامیابی قرار دی ہے اور کہا ہے کہ اگر حکومتی سرپرستی مل جائے تو وہ مزید ریکارڈ بنانے کے خواہشمند ہے، میرا مقصد اپنے ملک اور علاقے کا نام روش کرنا ہے۔

یاد رہے کہ نعمان محسود 70 گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے معروف مارشل آرٹسٹ عرفان محسود کے شاگرد ہیں، عرفان محسود کے 15 شاگرد اب تک گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button