جرائم

سوات میں شوہر کی فائرنگ، بیوی سمیت چار افراد جاں بحق

سوات کے علاقے سیدو شریف میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

تھانہ سیدو شریف پولیس کے مطابق واقعہ دور افتادہ پہاڑی علاقہ باب سرہ میں پیش آیا ہے جس کی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا جا رہا ہے جس میں داماد کی فائرنگ سے بیوی، ساس، سالی اور سالہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم سیف اللہ کی کچھ عرصہ قبل صاحب رز نامی شخص کی بیٹی سے شادی ہوئی تھی، ناراضگی کے بعد بیوی میکے چلے گئی تھی جس پر سیف اللہ کو رنجش تھا جس کی بناء پر ملزم نے انتہائی قدم اٹھالیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھیوں سمیت سسرال داخل ہو کر فائرنگ کی جبکہ واقعہ کے بعد ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ایس پی سیدو سرکل عظاء اللہ کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام تر شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدم درج کرکے انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب واقعہ کے بعد مقتولین کے اہل خانہ ورشتہ دار نے لاشیں سڑک پر رکھ احتجاج مظاہرہ شروع کیا اور مینگورہ سے سیدو شریف جانے والے روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انصاف دی جائے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں سخت سزاد دی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button