جرائم
-
مومند ایف سی کیمپ پر حملہ، 4 حملہ آور مارے گئے
حملہ آور صبح چار بجے پہاڑی راستہ سے مہمند رائفلز کیمپ داخل ہوئے تھے جہاں پر فورسز کی فائرنگ سے دو حملہ آوروں نے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
مزید پڑھیں -
ایبٹ آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، دوسری جانب بنوں تھانہ بکاخیل کا پولیس افسر اغواء
گزشتہ رات ایبٹ آباد سیٹھی مسجد کے قریب پولیس رائیڈرز پر نامعلوم شخص کی فائرنگ ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں سیٹھی مسجد کے قریب پولیس اہلکاروں پر نامعلوم شخص کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تھانہ سکندر آباد کے اہلکار گشت پر تھے اور ایک مشتبہ…
مزید پڑھیں -
بونیر،شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر سکول ٹیچر قتل، ایف آئی آر درج
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ نرگس غیر شادی شدہ تھی اور عطا اللہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، مگر نرگس اس تجویز کو ہمیشہ مسترد کرتی رہی۔ عطا اللہ بار بار انہیں اور ان کے والدین کو ہراساں کرتا رہا۔
مزید پڑھیں -
چارسدہ, جائیداد کے تنازعے پر بیٹوں نے فائرنگ کرکے والد اور سوتیلی ماں کو قتل کر دیا
ملزمان کے خلاف زخمی بھائی واجد علی کی مدعیت میں دفعہ 302 (قتل) اور 34 (ایک سے زیادہ ملزمان) کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں -
پشاور،یونیورسٹی ٹاؤن میں شہری کو اغواء کرنے کی کوشش پر سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج
یونیورسٹی ٹاؤن میں شہری کو اغواء کرنے کی کوشش پر سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مقامی ٹھیکیدار کو اغواء کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد ٹھیکیدار کے ساتھیوں نے اہلکاروں کو پکڑ کر پولیس کے…
مزید پڑھیں -
سگو اور ٹانک روڈ سے اغوا شدہ نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈز اور ایف سی اہلکار بازیاب
درابن روڈ سگو میں اور ٹانک روڈ سے اغوا کیے جانے والے نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈز اور ایف سی اہلکاروں کو اغوا کاروں سے امن جرگہ نے بازیاب کروا لیا گیا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چار سیکیورٹی گارڈز کو 9 جولائی کے روز کیش وین لوٹنے کے بعد نامعلوم مسلح افراد اغوا کر کے…
مزید پڑھیں -
بنوں، غیرت کے نام پر دو افراد قتل
بنوں کے علاقہ شگئی مچن خیل غوریوالہ میں تھانہ میرا خیل کی حدود میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبیہ بی بی سے ایک سال قبل عبد اللہ کی منگنی ہوئی تھی اور ملزم عبداللہ نے منگیتر صوبیہ بی بی اور انکے ساتھ…
مزید پڑھیں -
ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی سے اے سی کنٹونمنٹ بورڈ سمیت اہم شخصیات اغواء
والد کی فوتگی کے لئے آنے والے لفٹیننٹ کرنل خالد، اے سی کنٹونمنٹ بورڈ آصف اور نادرہ میں کام کرنے والے فہد امیر کو مسجد سے نامعلوم افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
مزید پڑھیں -
صوابی، فائرنگ کے واقعے میں دو نوجوان جاں بحق
صوابی کے علاقے تھانہ یارحسین کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، 22 سالہ جلال اور 22 سالہ عدنان کو مستورات کے تنازعہ پر قتل کیا گیا ہے۔ ملزمان نے مقتولین کو ایک خالی گھر میں بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد…
مزید پڑھیں