بلوچستانقومی

چمن میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق 13 زخمی

بلوچستان، چمن میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ تاج روڈ پر لیویز جیل کے سامنے ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے۔

پولیس کے مطابق بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button