بلوچستان کے جنوبی ضلع کچ کے شہر تربت میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فورسز کا دستہ معمول کی گشت پر تھا جب 35 کلومیٹر دور جَھکی پوسٹ کے نزدیک دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید جبکہ دیگر تین جوان زخمی ہو گئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران ملک میں سیکیورٹی اداروں پر ہونے والے حملوں میں 22 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں جن میں سے بلوچستان میں 15، جنوبی وزیرستان میں 6 جبکہ باجوڑ میں 1 اہلکار شہید ہوا۔