قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ، کیپٹن سمیت 6 اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے آئی ای ڈی دھماکے میں ایک افسر اور 5 سپاہی جاں بحق ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، 44 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد، 36 سالہ حوالدار یونس خان، 37 سالہ نائیک محمد ندیم اور 30 سالہ لانس نائیک عصمت اللہ جاں بحق ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ دو حملوں کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پہینچ کر جاں بحق اہلکاروں کی والوں کی لاشیں اور ایک زخمی اہلکار کو ہسپتال منقتل کر دیا۔

کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button