خیبر پختونخوا

باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا حوالدار شہید

 پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار شہید ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار تنویر شہید ہوگئے جب کہ ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔

دوسری جانب چارسدہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کی رات تھانہ سروکلے میں تعینات پولیس کانسٹیبل قیصر خان سپیشل ڈیوٹی کیلئے چوکی سرکی تھانہ خانمائی جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم شرپسندوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ جاں بحق کانسٹیبل کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں ادا کر دی گئی۔نمازجنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر مردان شیر اکبر خان، ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ز شہنشاہ گوہر خان، ڈی ایس پی سرڈھیری محمد ریاض خان، آر آئی پولیس لائن فرہاد خان اور دیگر پولیس افسران واہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر مختلف مقامات پر چھاپے شروع کر دیئے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button