قومی

پرتشدد مظاہرے، درجنوں افراد کیخلاف کارروائی کا آغاز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ درجنوں لوگوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے مطابق نادرا، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں:

حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ

کالعدم تحریک لبیک کا احتجاج، علمائے کرام کیا کہتے ہیں؟

وفاقی وزیرنے کہا کہ اب تک درجنوں لوگ شناخت کر لئے گئے ہیں اور ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹر کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button