قومی

تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا، تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹی ایل پی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان ملک میں دہشت گردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے، ٹی ایل پی ملک میں لوگوں کو اکسا کر انتشار پیدا کرنے سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اموات اور زخمی کرنے میں ملوث ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

اب وفاقی حکومت پابندی کا ڈیکلیریشن سپریم کورٹ میں پیش کرے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن تحریک لبیک پاکستان کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے سمری انسداد دہشتگردی ایکٹ کے رول 11 بی کے تحت تیار کی، انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق 11 بی وفاقی حکومت کو کسی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا اختیار دیتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button