افغانستانبین الاقوامی

افغانستان میں بم دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

قندھار میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو  گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے علاقے شاہ ولی کوٹ میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانیہ کا بھی افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان

افغان طالبان کا ترکی امن کامفرنس میں شرکت سے انکار

اردگان کا عمران خان کو فون، افغانستان کی نئی صورتحال پر تبادلہ خیال

صوبائی پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بم سڑک کے کنارے لگایا گیا تھا اور جیسے ہی گاڑی گزری دھماکہ ہو گیا تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 9 اپریل کو افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 3 فوجی جاں بحق اور 20 جنگجو مارے گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی ذرائع نے بتایا کہ صوبہ بدخشاں کے اضلاع جیورم اور وردوج میں طالبان نے بھاری ہتھیاروں اور بندوقوں سے سکیورٹی چوکیوں پر حملے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے طالبان پر جوابی حملے کئے، جھڑپوں میں 3 فوجی جاں بحق اور 20 جنگجو مارے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button